سرینگر/ 18 مئی
اونتی پورہ کے بارسو علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں دو غیر مقامی شہریوں کی موت ہو گئی جبکہ نو زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ گوری پورہ پل کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے سری نگر آنے والا ایک ٹیمپو جس کا رجسٹریشن نمبر Jk06/3355 تھا، ڈراہیور کے قابو سے باہر ہوگیا
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ مزید نو زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا ہے.
