سرینگر، 18 مئی:
وادی کشمیر اور جموں خطہ کے کچھ حصوں میں بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کچھ ایک مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر اور شام تک چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 سے 23 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور دوپہر اور شام تک چند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
