سرینگر /18مئی:
G20جلاس کے پیش نظر شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںکا دعویٰ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ اجلاس کیلئے تین دائرے والی سیکورٹی ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرون آلات کو نصب کر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایس جی اور فوج کی مدد لینے کے ساتھ ساتھ جھیل ڈل میں مارکوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہG20اجلاس کے پیش نظر سرینگر میں تین دائرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر سرینگرمیں تین دائروں والی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے پُر امن انعقاد کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ حساس علاقوں میں ڈرون کے استعمال اور گشت کے ساتھ حفاظتی انتظامات کو بڑھا دیا گیا ہے ۔
اے ڈی جی پی وجے کمار نے مزید کہا کہ اجلاس کے پُرا من انعقاد کیلئے ہم نے سکیورٹی کے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں اینٹی ڈرون آلات لگائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم این ایس جی اور فوج کی مدد لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جھیل ڈل میں مارکوز تعینات کئے گئے ہیں جن کے ساتھ وہاں پولیس ٹیم بھی ہوگی۔
