سری نگر:18،مئی :
سرحدی ضلع کپوارہ کے دور افتادہ علاقے لولاب میں جمعرات کتوں آوارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روزلولاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔نمائندے نے زخمیوں کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ سلیم خان، محمد رمضان ، چھ سالہ شفاعت احمد ولد غلام قادر، بی بی نور زوجہ عبدالجعفر نائیکو ساکنان دیور اورحنفیہ بیگم زوجہ عبدالخالق ساکن تکی پورہ اور پانچ سالہ اورنگزیب ساکن میدان پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا علاقے میں اس واقعے کے بعد لوگوں میں زبردست خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ بچے اور خواتین گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
