سری نگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 سے 26 مئی تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیچ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 سے 23 مئی تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں بارشوں کا بھی امکان ہے
