سرینگر /22مئی:
سرینگر میں تین روزہ G20کے عالمی سربراہی والے اجلاس کی تقریب میں شرکت سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں اب بندھ اور ہڑتالیں کی کالیں ماضی بن چکا ہے جبکہ ذاتی مفادات کی جھوٹی داستان جموں و کشمیر میں اب موجود نہیں ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی اور سری نگر میں لوگ بند کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’عوام کی ذہنیت بدل گئی ہے کیونکہ پاکستان اور سرینگر میں بھی ہڑتال کی کالیں دی جا رہی ہیں، لیکن لوگ اس پر توجہ نہیں دیتے ہیں ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اس پیغام کے ساتھ واپس جائیں گے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ذاتی مفادات کی طرف سے جو جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے وہ اب موجود نہیں ہے۔
سنگھ نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے پچھلے نو سالوں میں ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ، خاص طور پر نوجوان خود کو کامیابیوں سے دور نہیں رکھنا چاہتے۔
