سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران بھارت میں تعینات جنوبی کوریا کے سفارت خانے کی فرسٹ سیکرٹری جین پال نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے جی ٹوئنٹی اجلاس کی میزبانی کی تیاریوں سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کے بارے میں ہمیشہ سنا تھا لیکن آج دیکھ کر واقعی بہت اچھا لگا۔ چین کی جانب سے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ جی ٹوئنٹی شرکاء کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس اجلاس میں شرکت کرے۔
انہوں نے کہا کہ بطور جنوبی کوریا کے مندوبین وہ اس سرینگر میں سمٹ منعقد کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ جی ٹوینٹی اجلاس کس شہر میں منعقد کرے تو پھر جموں و کشمیر میں اس کا انعقاد کیوں نہیں ہوسکتا ہے۔
