سرینگر /23مئی :
یونین پبلک سروس کمیشن سول سروسز امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور با صلاحیت نوجوانوں نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گارڈ ریں ۔ امتحانی نتائج کل 1022امید وار منتخب ہو گئے جن میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سات امید وار بھی شامل ہے ۔
سات امید واروں میں جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈروہ علاقے سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد نے ساتویں مقام حاصل کرکے جموں کشمیر کا نام روشن کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشن کی سلیکشن لسٹ منظر عام پر آئی جس میں جموں و کشمیر کے کل سات امیدواروں نے جگہ بنائی ہے ۔ جموں و کشمیر سے منتخب ہونے والوں میں وسیم احمد بٹ ، پرسن جیت کور، نتن سنگھ، نوید احسن بٹ ، منان احمد بٹ عرفان چودھری اور نرواناہو ہنس شامل ہیں۔ منتخب ہونے والوں نے کل 1022 منتخب امیدواروں میں بالترتیب 7، 11، 32، 82، 231، 476 اور 811 وایں مقام حاصل کیا ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام پہلی تین پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کی ہیں جن میں اشیتا کشور، گریما لوہیا نے بالترتیب پہلی اور دوسری اور تیسری پوزیشن اوما ہارتھی این اور اسمرتی مشرا نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔اسی دوران جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک نوجوان نے یونین پبلک سروس کمیشن سول سروسز امتحان 2022 میں 7 واں مقام حاصل کیا ہے۔
ساتواں مقام حاصل کرنے والے امیدوار وسیم احمد بٹ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو نئی دہلی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ UPSC کے تئیں ان کی محنت اور لگن بہت ثمر آور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سول انجینئر میں بی ٹیک کیا ہے۔
