سرینگر:وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے ہورہی مسلسل بارشوں اور ژالہ باری سے جہاں درجہ حرارت میں کمی درج کی جارہی ہے اور لوگ گرم ملبوسات پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سرد موسمی صورت حال کی وجہ سے پنیری (دھان) کی نرسریوں جن کو کشمیری میں تھجہ وان کہا جاتا ہے کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
وہیں سرسوں کاٹنے اور چھمبائی کا سیزن ان دنوں عروج پر ہوتا تھا تاہم مسلسل سرد موسمی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔
