• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

میلہ بھوانی :تولہ مولہ گاندربل میں منعقدہ ہزاروں پنڈتوں کی شرکت ، خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام

مقامی مسلمانوں نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے پنڈتوں کا کیا والہانہ استقبال

Online Editor by Online Editor
2023-05-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
میلہ بھوانی :تولہ مولہ گاندربل میں منعقدہ ہزاروں پنڈتوں کی شرکت ، خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /28مئی:
سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی کے مندر میں سالانہ میلے میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر مندر میںخصوصی پوجاپاٹ کا اہتمام کیا گیا تھا اور جموں کشمیر کے امن و بھائی چارے کیلئے پراتھنا کی گئی ۔
اسی دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی لیڈران نے بھی مندر پر حاضری دیکر وہاں امن کیلئے دعا کی ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں کے تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی کے مندر میں مذہی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کھیر بھوانی منایا گیا جس میں وادی سے باہر مختلف ریاستوں میں مقیم ہزاروں کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا جبکہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران بھی میلے میں حاضر رہے ۔ اس دوران میلے کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے تھے جبکہ تولہ مولہ مندر کے ارد گرد حفاظت کے بھی کڑے بندوبست تھے ۔
اس موقعے پروسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی مندر میں صدیوں پُرانی رویت کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کیلئے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا اور مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کشمیری پنڈتوں کا والہانہ استقبال کیا ۔میلے کے دورا ن کھیر بھوانی مندرمیں خصوصی پوجا ارچنا کا بھی اہتمام کیا گیا اور جموںکشمیر میں قیام امن کیلئے خصوصی پراتھنا بھی کی گئی۔ اتوار کی صبح سے ہی ہزاروں کشمیری پنڈت وسطی کشمیر میں کھیر بھوانی کے مقام پر جمع ہوکر سالانہ میلے میں شریک ہوئے۔اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں تولہ مولہ کے مقام پر زبردست چہل پہل اور گہماگہمی نظر آرہی ہے جہا ں چاروں طرف خوشی اور انبساط کا موسم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کھیربھوانی کے مندر احاطے میں موجود بلند و بالا چنار وں کے سائے میں ہزاروں پنڈت جمع ہیں جو ریاست اور اس سے باہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔انتظامیہ نے میلے کے احسن انعقاد کیلئے خاصے انتظامات کررکھے ہیں۔میلے میں شریک ہونے والے کشمیری پنڈتوں نے اس موقعے پر مقامی مسلمانوں کا شکریہ اداکیا اور اس بات کی ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ کشمیری پنڈت واپس اپنے وطن کو آئیں گے جہاں پر وہ سکھ برادی اور مسلم برادری کے ساتھ مل جل کر زندگی گزاریں گے ۔ اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا جنہوںنے میلے کیلئے بہتر انتظامات کئے تھے ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر جل جیو سرویکشن کے نفاذ میں ملک میں سرفہرست

Next Post

کشمیر میں 30 اور 31 مئی کو مزید بارشوں کا امکان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ ریکارڈ

کشمیر میں 30 اور 31 مئی کو مزید بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan