سری نگر/وادی کشمیر میں موسمی صورتحال ابھی سنبھل ہی رہی ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں 30 اور 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کا شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج ہو رہا ہے۔
