• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش کشمیری قالینوں سے آراستہ و پیراستہ

Online Editor by Online Editor
2023-05-29
in تازہ تریں
A A
نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش کشمیری قالینوں سے آراستہ و پیراستہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/ملک کے نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش کشمیر کے دستکاروں کے ہاتھوں سے بُنے ہوئے سلک آن سلک قالینوں سے ‏آراستہ و پیراستہ ہے۔‎
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہائوس کا افتتاح کیا۔‎
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ گائوں سے تعلق رکھنے والے 50 دستکاریوں نے نئے پارلیمنٹ ہائوس کے لئے یہ قالین تیار کئے ہیں۔‎ طاہری کارپٹس کے مالک قمر علی خان جس کو دہلی کی ایک کمپنی سے یہ آرڈر ستمبر 2021 میں نمونے پیش کرنے کے بعد ملا تھا، بہت ہی ‏خوش نظر آ رہے ہیں۔‎ انہوں نے یو این آئی کو بتایا: ‘یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے خاص طور پر ان دستکاروں کے لئے جنہوں نے رات دن کام کرکے ان قالینوں کو تیار کیا جن ‏سے نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش آراستہ و پیراستہ ہے ‘۔‎ ان کا کہنا تھا: ‘ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کا فرش ہمارے دستکاروں کے ہاتھوں سے تیار کئے گئے قالینوں سے سجا ہوا ہے اس سے بڑھ کر ‏عزت افزائی کی کیا بات ہوسکتی ہے ‘۔‎
موصوف نے کہا کہ 50 دستکاروں جن میں خواتین دستکار بھی شامل تھیں، نے دن رات کام کرکے ان قالینوں کو ڈیڈ لائن سے قبل ہی تیار کیا۔‎ انہوں نے کہا کہ ہمارے دستکاروں نے کشمیر کے روایتی طریقے سے ان قالینوں کو تیار کیا۔‎ ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس طرح ہمارے قالین ملک کے قد آور لیڈروں کی نظروں میں بھی آئیں گے جس سے ‏اس فن کو دوام مل سکتا ہے۔‎ انہوں نے کہا کہ وادی میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے جو کسی زمانے میں یہاں کی ایک بہت بڑی صنعت مانی جاتی تھی۔‎
قمر علی خان کا کہنا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ کشمیر کے قالین نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بڑے بڑے سرکاری اداروں کے فرش پر بچھ جائیں۔‎ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کئی دستکاریاں جن میں قالین بافی بھی شامل ہے، گذشتہ کئی برسوں سے رو بہ زوال ہیں۔‎ ان کا کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ ملک کے پارلیمنٹ ہائوس کے فرش پر بچھ جانے کے بعد قالین کی صنعت کو ضرور استحکام ملے گا ‘۔‎
طاہری کارپیٹس کے مالک نے کہا کہ سلک آن سلک قالینوں کی مانگ نہ ہونے کے برابر تھی۔‎ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی برسوں بعد سلک آن سلک قالین تیار کئے کیونکہ یہ کمپنی کا ہی مطالبہ تھا۔‎ ان کا کہنا تھا کہ قالینوں کو نئے پارلیمنٹ ہائوس کے ڈیزائن کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔‎
قمر علی نے کہا کہ یہ قالین تیار کرنے میں ہمارے دستکاروں کو کسی بھی مشکل سامنا نہیں کرنا پڑا۔‎ انہوں نے کہا کہ دستکاروں کی محنت شاقہ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم یہ قالین وقت مقررہ سے قبل ہی تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔‎ ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی جملہ کارپٹ انڈسٹری کے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔‎ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے آرڈر ملتے رہیں گے۔‎ تاہم قمر علی خان نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کاریگروں کو بھی مدعو کیا جانا ‏چاہئے تھا جنہوں نے یہ قالین تیار کئے ہیں۔‎

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر سول سروس ‏امتحانات کے لئے عمر کی حد میں تین برس کا اضافہ

Next Post

مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
نارکو ٹیرر معاملہ، این آئی اے عدالت نے چھ افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا

این آئی اے نے جموں وکشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے

2024-12-13
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
Next Post
سم تھن بجبہاڑہ میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری :پولیس

مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan