سرینگر 02 جون :
جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو ملازمین سمیت تین افراد از جان جبکہ نو روز قبل زخمی سیاح بھی دم توڑ گیا۔
رین چوگنڈ ویری ناگ میں جمعے کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب محکمہ جل شکتی کا واٹر ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت دو ملازمین شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں کو فوری طورپر طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دفیا۔ متوفین کی شناخت وزیر احمد خان اور گوہر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ادھر شوپیاں کے وہیل گاوں میں نجی گاڑی اور لوڈ کیرئیر کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت وقع ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ علاوہ ازیں 25مئی کے روز اونتی پورہ میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا تاہم جمعے کے روزایک سیاح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔متوفی کی شناخت پردیپ کمار ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
