سرینگر/02جون:
جنگجوئوں کو مبینہ طور پر پناہ دینے اور انہیں کھانا پینا فراہم کرنے کے الزام کے تحت پولیس کی زیلی ونگ ایس آئی یو نے اننت ناگ میں ایک رہائشی مکان کو سربمہر کردیا ہے ۔
پولیس نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملٹنسی کے خاتمہ کے لئے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جمعہ کو اننت ناگ ضلع کے دانوتھ پورہ کوکرناگ علاقے میں ایک عسکریت پسند کے ساتھی کے زیر تعمیر رہائشی مکان کو منسلک کیا۔
ایس آئی یو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں ایس آئی یو اننت ناگ نے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے لیے عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے زیر تعمیر مکان کو منسلک کیا۔یو پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کوکرناگ کی ایف آئی آر نمبر 103/2022 کی تحقیقات کے دوران ایک زیر تعمیر رہائشی مکان کوقرق کیا گیا ہے جس کا تعلق عسکریت پسندوں کے ساتھی محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکن دانوتھ پورہ کوکرناگ سے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کالعدم عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے ذریعہ استعمال کیا گیاہے ۔ بیان کے مطابق مذکورہ بالا ملزمان کی جائیداد کی قرق کرنے کا عمل ایس آئی یو اننت ناگ نے UA(P) ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت شروع کیا تھا اور ڈویڑنل کمشنر کشمیر کی طرف سے جائیداد کی قربت سے متعلق تصدیق کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ملیٹنٹوںیا ان کے ساتھیوں کو پناہ دینے یا رسد فراہم کرنے سے گریز کریں۔ اور جو بھی اس طرح کی مجرمانہ حرکات میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی یو جموں و کشمیر کے یوٹٰ میں ملٹنسی ے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کی کاررائیاں جاری رکھے گا۔
