سری نگر، 4 جون:
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو 10 برس کی معیاد کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوتین برسوں کے بعد پاسپورٹ جاری کیا گیا ۔
پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو دس برس کی معیاد کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ نے امسال مارچ میں پاسپورٹ اتھارٹی سے کہ اتھا کہ وہ پی ڈپی پی سربراہ کو تازہ سفری دستاویز جاری کرنے پر تین ماہ کے اندرا ندر فیصلہ لے۔
یہ بھی یاد رہے کہ فروری مہینے میں محبوبہ مفتی نے پاسپورٹ اجرا کرنے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے مداخلت کی درخواست کی تھی ۔
