سری نگر، 4 جون:
وسطی ضلع بڈگام میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر خاتون لقمہ اجل بن گئی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مزہامہ اور بڈگام کے درمیان ٹرین نے ایک ختون کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہو گئی۔
متوفی خاتون کی شناخت راجا بانو زوجہ عبدالرشید ڈار ساکن گلوان پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
