• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے چرارِ شریف زیارت گاہ پر حاضری دی

اِنتظامیہ چرارِ شریف میں کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالم سینٹر فارملٹی ڈسپلنری سٹیڈیز کی شاخ قائم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-08-01
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے چرارِ شریف زیارت گاہ پر حاضری دی
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام/یکم؍اگست:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بڈگام میں چرارِ شریف زیارت گاہ پرحاضری دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ اور پولیس او سول اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی تھے۔
اُنہوں نے چرارِ شریف کے دورے کے دوران روحانی رہنمائوں ، عوامی نمائندوں ، مقامی باشندوں سے گفتگو کی اور چرارِ شریف میں سیاحتی صلاحیت ، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور دیگر طریقوں کو بروئے کا رلانے کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مطالبات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے یقین دِلایاکہ تمام اہم کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔اُنہوں نے چرارِ شریف میں کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالم ؒ سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری سٹیڈیز کی شاخ قائم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ صوفی بزرگ حضرت شیخ العالم ؒجسے نندریشی بھی کہا جاتا ہے ، ہندوستان کے کثرت میں وحدت کی بہترین مثال ہے ۔ بھائی چارے ، محبت ، ہم آہنگی کی ان کی تعلیمات دُنیا بھرکے لئے مشعل راہ ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ چرارِ شریف میں شیخ العالم سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری سٹیڈیز کی شاخ ان کے نظریات، اِنسانیت اور احترام کے نظریات کو تمام روحانی سلسلوں تک پھیلائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ لوگوں کو روشن مستقبل کی طرف لے جانے ، اَمن اور ترقی کے لئے اَپنے آپ کو وقف کرنے اور ہمارے ثقافتی ورثے کے قیمتی خزانے کو کھولنے کی ترغیب دے گا۔اُنہوں نے خانقاہ کی بحالی کے مطالبے پر محکمہ سیاحت کو ہدایت دی کہ وہ این آئی ٹی کے ماہرین کے ساتھ قریبی تال میل میں کام ، تفصیلی ڈیزائن ، آرکیٹیکچرل ڈرائنگ کا تجزیہ اور خانقاہ کے قابل احترام ڈھانچے کو اس کی اصل شان میں بحال کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹیلیٹیز پر تعمیراتی کام عدالت کے حکم کی وجہ سے رُکا ہوا تھا جسے خالی کیا گیا ہے اورجلد مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ بڈگام میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پر کام جلد شروع ہو گا او رمکمل ہونے پر یہ سہولیت بڈگام کے لوگوں کی صحت خدمات کی ضروریات کو پورا کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں گزشتہ کچھ برسوں میں مختلف شعبوں میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی جس نے جموںوکشمیر کے ترقی کے سفر میں اہم تبدیلیاں لائی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر یوٹی میں ایک پُر اَمن او رخوشحال ماحولیاتی نظام قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر کے لوگوںکے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زیارت گاہ او راس سے ملحقہ علاقے میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو ، وقف اَفسران او رممتازشہری بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں متعدد مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے

Next Post

جموںو کشمیر کے سرحدی گاؤں کی نوعمر لڑکی نےاسرو کے نوجوان سائنسدان پروگرام میں شرکت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموںو کشمیر کے سرحدی گاؤں کی نوعمر لڑکی نےاسرو کے نوجوان سائنسدان پروگرام میں شرکت کی

جموںو کشمیر کے سرحدی گاؤں کی نوعمر لڑکی نےاسرو کے نوجوان سائنسدان پروگرام میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan