• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد عسکریت پسند کارروائیوں میں کمی، جموں و کشمیر پولیس

Online Editor by Online Editor
2023-08-02
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سری نگر میں پولیس اہلکار جنگجوؤں کے حملے میں زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر : جہاں آئندہ روز سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے سماعت شروع ہوگی،وہیں ان چار برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں مرکز کی جانب سے کئی دعوی اور یقین دہانی کی گئی۔ ان بلند بانگ دعووں میں ایک یہ بھی تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے خطے میں عسکریت پسندی سے ہونے والی ہلاکتیں ختم ہوں گی۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ای ٹی وی بھارت کو فراہم کیے گئے اعدد و شمار سے یہ تو ثابت ہوا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی تسنیخ کے بعد عسکریت پسندی کم ہوئی ہے لیکن عسکریت مخالف کارروائیوں میں بھی کمی آئی ہے۔
پولیس کے اعدد و شمار کے مطابق، سنہ 2019 کے پانچ اگست کے بعد وادی میں رواں جولائی 31 تک کُل 958 ہلاکتیں پیش آئی ہیں،جن میں 683 عسکریت پسند،148 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 127 عام شہری شامل ہیں۔جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں 321 سال2020 میں ہوئی ہے، جس دوران 232 عسکریت پسند ، 56 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 33 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ وہیں سب سے کم ہلاکتیں 60 رواں برس ہوئی ہیں۔ رواں برس ابھی تک 38 عسکریت پسند،13 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 9 عام شہری مختلف عسکریت پسدانہ کارروائیوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں 274ہلاکتیں اور سال 2022 253 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔سال 2021 میں 193 عسکریت پسند، 45 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 36 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سال 2022 میں 193 عسکریت پسند ، 30 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 30 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اس اعدد و شمار کے حوالے سے پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "عسکریت پسندی کو ختم ہونے میں وقت لگے گا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کتنی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عسکریت پسندوں کی تعداد کافی کم ہے۔ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کیونکہ عوامی ذرائع اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون رہا۔”
اُن کا مزید کہنا تھا کہ”سال 2020، 2021 اور 2022 میں پولیس کو دن رات عسکری مخالف کارروائیوں انجام دینی پڑی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کی عسکریت پسندی کا گراف اتنا نیچے آگیا کہ اب پولیس کو اس طریقے کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا توجہ عسکریت پسندی کے علاوہ منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے پر بھی مرکوز ہے۔”
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ہلاکتیں
وہیں منگل کے روز جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بھی تسلیم کیا کہ "وادی میں عسکریت پسندی کم ہو گئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئی ہے۔”اُنہوں نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندی کم ضرور ہوئی ہے تاہم ختم نہیں ہوئی ہے۔ چند لوگ کشمیر کے پورے امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہ ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

Next Post

جنگلات کا تحفظ ،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جنگلات ملازمین کے لئے انصاف

جنگلات کا تحفظ ،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan