سری نگر/ بھارتیہ جنتاپارٹی کی سینئر لیڈر اور وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بی جے پی کشمیر یونٹ میں پھوٹ پڑنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کچھ نہیں ہے اور جوبھی کہا جارہا ہے وہ حقیقت سے بعید ہے ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک نیوز پورٹل کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ بی جے پی ایک قومی پارٹی ہے اوور یہ کشمیر میں مضبوط اور مستحکم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاسی پارٹیوں میں بہت ساری چیزیں چلتی رہتی ہیں۔
درخشاں اندرابی نے سوالیہ انداز میں کہا:’گھروں میں بھی اختلافات ہوتے ہیں تو کیا کوئی گھر چھوڑڑ کے جاتا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی ایک فرد نہیں بنتا بلکہ سبھی مل کر پارٹی تشکیل دیتے ہیں۔
ان کے مطابق پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہم سب متحد اور مضبوط ہے۔
