• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر: غریبوں کو زمین فراہم کرنے پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں:منوج سنہا

Online Editor by Online Editor
2023-08-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پنچاتی راج اداروں مزید طاقتور اورموثر بنانا ہمارا پختہ عزم ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ غریبوں کو زمین فراہم کرنے کی مخالفت کر نے والے لوگ ہی جموں وکشمیر میں 50 ہزار بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کرنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کو در اصل گمراہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک سہہ روزہ قومی ورک شاب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جب غریب آدمی کو گھر بنانے کے لئے یہاں زمین فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا تو کچھ لوگوں کو درد ہونے لگا یہ کہا جا رہا ہے کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جا رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ایسی باتیں کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں ان ہی کی وجہ سے یہاں چالیس پچاس ہزار بے گناہ لوگوں کا خون ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہاں کیا بدلا، ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ سڑکوں پر تشدد یہاں معمول تھا وہ بند ہوا ہے، اسکول، کالج سال بھر کھلے رہتے ہیں شام ڈھلتے ہی لوگ اپنے گھروں کی راہ لیتے تھے لیکن اب رات دیر گئے تک لوگ ریستوران میں ہوتے ہیں اور ریور فرنٹ پر لطف اندوز ہوتے ہیں”۔
ورک شاپ میں موجود سرپنچوں، پنچوں، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبروں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا: ‘یہاں کافی شور مچایا گیا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جار ہی ہے آپ ایک کی نشاندہی کریں جو باہر کا ہے اور اس کو زمین دی گئی ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں یہاں کا امن ہضم نہیں ہوجاتا ہے اور یہ لوگوں کو ایک یا دوسرے بہانے پر سڑکوں کے تشدد کو بحال کرنے کے لئے اکساتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران سری نگر میں کئی قومی و بین الاقوامی سطح کی تقریبوں کا انعقاد ہوا جن میں سے آج کی پنچایتی راج کی تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ راج پہلے ہی شروع ہوا تھا لیکن جموں و کشمیر میں تاخیر سے شروع ہوا لہذا ہمیں اس کے متعلق رفتار کو تیز تر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کی اصل اکائی پنچایت ہی ہے اور پنچایتوں سے ہی جموں وکشمیر کی ترقی ممکن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی سطح پر 30 ہزار پروجیکٹ چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنڈس اور کام کے معیار و رفتار کو درست کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ پنچایتی راج کے فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لداخ: فوج کا سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

Next Post

گرام، بلاک، ضلع پنچایتوں کے درمیان زیادہ تال میل کی ضرورت۔ گری راج سنگھ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
گرام، بلاک، ضلع پنچایتوں کے درمیان زیادہ تال میل کی ضرورت۔ گری راج سنگھ

گرام، بلاک، ضلع پنچایتوں کے درمیان زیادہ تال میل کی ضرورت۔ گری راج سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan