سرینگر 28ستمبر:
سیاحتی مقام مانسبل میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں کشتی میں سوار چھ افراد پھنس کر رہ گئے جنہیں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچا یا۔ یو پی آئی کے مطابق سہ پہر کے بعد موسم نے کروٹ لی جس کے نتیجے میں مانسبل میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے مانسبل جھیل کے بیچو بیچ ایک کشتی پھنس کر رہ گئے جس میں چھ افراد سوار تھے۔ نمائندے نے بتایا کہ گاندربل پولیس اور ایس ڈی آر ایف اور قیو آر ٹی مانسبل نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران سبھی افراد کو بچایا گیا۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہاہے۔
