• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

ہمیں ورلڈ کپ کا انتظار ہوتا ہے اور ہمیں دوگنی اجرت ملتی ہے

Online Editor by Online Editor
2023-09-29
in تازہ تریں, کھیل
A A
ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہوگا کشمیری بلے کا استعمال
FacebookTwitterWhatsappEmail

سنگم: جیسے جیسے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 قریب آرہا ویسے ویسے کشمیری بیٹ کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بیٹ بنانے والے بہت سے کاریگروں نے جنوبی کشمیر کے سنگم قصبے کا رخ کیا ہے، جس کو بیٹ کا ہب سمجھا جاتا ہے اور وہاں کے بیٹ صنعتکاروں نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بیٹ آرڈرز میں اضافہ دیکھا ہے۔
جنوبی کشمیر کا رخ کرنے والے بیٹ میکرز میں سے اتر پردیش کے میرٹھ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر بیٹ میکر سنیل کمار بھی ہیں۔ جنھوں نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے قریب آنے کے ساتھ بلے کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہم تمام آرڈرز کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں، اگرچہ زیادہ آرڈرز کو پورا کرنا زیادہ آمدنی کی ضمانت دیتا ہے۔ سنیل کمار خوش ہیں کہ وہ جو بلے بناتے ہیں وہ بین الاقوامی کرکٹ تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ کمار نے کہا کہ میں بطور بیٹ میکر 20 سال کا تجربہ رکھتا ہوں یہاں تک کہ میں نے روہت شرما، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، آندرے رسل اور ڈوین براوو جیسے کرکٹرز کے لیے بھی بلے بنائے ہیں۔
کشمیر کی کرکٹ بیٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان فوز الکبیر نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ان کے بیٹ کے استعمال کی منظوری کے بعد گزشتہ دو سالوں میں کشمیر وِلّو بلے کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انھوں مزید کہا کہ ہم 102 سالوں سے کرکٹ کے بلے تیار کر رہے ہیں لیکن 2021 تک قومی یا بین الاقوامی سطح پر کوئی پہچان نہیں ملی۔لیکن آئی سی سی کی منظوری ملنے کے بعد ہمارے بلے مختلف بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نمودار ہوئے اور اس کی مانگ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ فوز الکبیر GR8 اسپورٹس برانڈ کے تحت بلے تیار کرتے ہیں۔
کبیر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کرکٹ بلے کی عالمی مانگ کا 80 فیصد پورا کرتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کی وجہ سے بیٹ کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ کبیر نے کہا کہ ہم سالانہ تقریباً 30 لاکھ بیٹ تیار کرتے ہیں لیکن اِس مہینے میں گزشتہ مانگ سے 15 گنا زیادہ تھی، ہم نے دو مہینوں میں تقریباً 3 سے 40 لاکھ بیٹ تیار کرکے ڈیلیور کیے۔
کبیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صفر برآمدات سے 2021 تک کشمیر سے 1.85 لاکھ سے زیادہ بیٹ مختلف ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔ ہم دنیا کو معیار اور کم قیمت کے لحاظ سے کشمیر وِلو بیٹ کی شکل میں ایک بہتر متبادل دے رہے ہیں۔ اگر آپ ہمارے بیٹ کو دیکھیں تو (ٹی ٹوئنٹی) ورلڈ کپ میں سب سے بڑا چھکا ہمارے بلے کا استعمال کرتے ہوئے ایک کھلاڑی نے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ ایڈیشن کے دوران کم از کم 17 کھلاڑی ان کی کمپنی کے بلے استعمال کریں گے۔
ایک بیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ میں کام کرنے والے مشتاق احمد شیخ نے کہا کہ یہاں کی افرادی قوت ورلڈ کپ کا انتظار کرتی ہے کیونکہ ان کی اجرت بڑھ جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ ورلڈ کپ کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ہمارا کام کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ہمیں دوگنی اجرت ملتی ہے۔ ہم ان دنوں میں دن و رات کام کرتے ہیں کیونکہ یہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔شیخ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بیٹ کے آرڈرز میں تین سے چار گنا اضافہ ہوجاتا ہے، جو لوگ عام طور پر 1000 بیٹ کا آرڈر دیتے ہیں وہ اب 3000 سے 4000 بیٹ کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’کشمیر کی سیاحت ایکو ٹورزم سے محفوظ رہے گی‘

Next Post

پی ایم مودی 30 ستمبر کو ’سنکلپ سپتاہ‘ کا آغاز کریں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
Next Post
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

پی ایم مودی 30 ستمبر کو ’سنکلپ سپتاہ‘ کا آغاز کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan