• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Online Editor by Online Editor
2023-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سری نگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،10دسمبر:
دفعہ 370کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سنانے کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر سر نگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس سمیت سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق دفعہ 370کے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلہ سنانے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم ہر حال میں وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کشمیر میں امن خراب نہ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر سبھی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیاگیا ہے جبکہ سماج دشمن عناصر اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
مذکورہ پولیس آفیسر کے مطابق سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کی خاطر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے اور لگ بھگ ایک درجن کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
دریں اثنا سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہیں۔
نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہان نے امید ظاہر کی کہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حق میں آئے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کروں گا: انتونیو گوتریس

Next Post

انسانی حقوق جمہوریت کا بنیادی ستون : دھنکھڑ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
انسانی حقوق جمہوریت کا بنیادی ستون : دھنکھڑ

انسانی حقوق جمہوریت کا بنیادی ستون : دھنکھڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan