• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نوجوان طاقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ :لیفٹیننٹ گورنر

ریاستی سطح کے یووا اُتسو کی اِختتامی تقریب میں کی شرکت

Online Editor by Online Editor
2023-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نوجوان طاقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ :لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں /10 ؍دسمبر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گورنمنٹ ایم اے ایم کالج میں ریاستی سطح کے یووا اُتسوکی اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اِس دو روزہ پروگرام کااِنعقاد وزارتِ امور نوجوان و کھیل کود نے نہرو یووا کیندر سنگھٹن سے کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں مصوری، شاعری، تقریر، فوٹوگرافی اور ثقافت سمیت مختلف زُمروں کے تحت جیتنے والوں کومُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پنچ پران سے متاثر ہو کر اس برس کے یووا اُتسو کے لئے پانچ نوجوانوں پر مبنی پروگراموں کو مربوط کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ وہ بغیر کسی خوف کے تمام مشکلات اور چیلنجوں کے خلاف اکیلے کھڑے ہونے کی ہمت رکھتے ہیں اور معاشرے کی بہتری کے لئے نئے خیالات اور نئے اَقدامات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت اور محنت ہی وہ مضبوط قوت ہے جو ترقی کا نیا ایجنڈا ترتیب دے رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے خیالات اور یقین مختلف شعبوں کو متحرک کر رہے ہیں اور نئی دریافتوں اور اختراعات میں حصہ اَداکر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تعمیری مقاصد کے حصول کے لئے نوجوانوں کی متحرک توانائی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کی تشکیل اور سماجی و اِقتصادی اِنقلاب کا آغاز کرنے کے لئے سب سے طاقتور ذریعہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نے کہا کہ اِقدام، قیادت، خود اعتمادی، استقامت، تخیل اور ناکامی سے سیکھنے کا حوصلہ نوجوانوں کی نایاب خصوصیات ہیں جو معاشرے کو متاثر کرتی ہیں اور ترقی کے سفر میں نئے اِمکانات کے دروازے کھولتی ہیں۔
اُنہوں ننے یووا اُتسو میں نوجوانوں کو ’وِکست بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مستقبل ہندوستان اور ہمارے نوجوانوں کا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے دنیا کی قیادت کریں گے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یووا اُتسو کے فاتحین اور جیوری ممبروں کو مُبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹرنہرو یووا کیندر سنگٹھن جموں و کشمیر اور لداخ نثار احمد نے جموںوکشمیر یوٹی یووا اُتسو کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
اِس موقعہ پر رُکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ، آئی جی پی جموں آنند جین،ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک، سینئر افسران، اہم شخصیات، نوجوان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں وکشمیر کے عوام کا مستقبل طے کرئے گا :غلام نبی آزاد

Next Post

مسلمان اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
مسلمان اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

مسلمان اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan