سری نگر /15 ؍دسمبر:
حکومت جموںوکشمیر نے ڈائریکٹر سکمز صورہ کی تقرری کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔اِس سلسلے میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ بھوپندر کمار کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایس کے آئی ایم ایس ) صورہ سری نگر ، جموںوکشمیرکے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے ہندوستانی شہریوں سے مقررہ پروفارما پر آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایس کے آئی ایم ایس ) صورہ سری نگرکے www.skims.ac.in ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ 16؍دسمبر 2023ء سے 15؍ جنوری 2024ء تک ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ سری نگر کے عہدے کے لئے اِشتہار سے متعلق مکمل معلومات شیر کشمیر انِسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ سری نگر کی آفیشل ویب سائٹ www.skims.ac.in پر دستیاب ہے۔
