جموں / 29؍دسمبر2023ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سپیشل سیکورٹی فورس (ایس ایس ایف) کے جوان ایس جی سی ٹی روی کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو ایک بدقسمت سڑک حادثے میں اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس جی سی ٹی روی کمار کو قوم کی خاطر ان کی بے لوث خدمات کے لئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کی۔
