• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سیکرٹری سیاحت نے کپواڑہ کا دورہ کیا اور وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے اِختتامی تقریب میں شرکت کی

Online Editor by Online Editor
2023-12-29
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سیکرٹری سیاحت نے کپواڑہ کا دورہ کیا اور وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے اِختتامی تقریب میں شرکت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ / 29؍دسمبر:
سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا اور’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی شاندار اختتامی تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد بیداری پھیلانا اور مختلف فلیگ شپ سرکاری سکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
کپواڑہ کے خوبصورت ضلعی ہیڈکوارٹر میں واقع ایم سی آفس میں برف سے ڈھکے پہاڑوں اور ہرے بھرے گھنے جنگلوں میں واقع اس تقریب میں لوگوں کی زبردست پذیرائی دیکھنے میں آئی۔
میگا’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان ، وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ الطاف احمد خان، سی اِی او ایل بی ڈی ڈی اے زرگر گیلانی ،ڈی ڈی سی ممبر درگمولہ ایڈوکیٹ آمنہ مجید، ضلعی افسران، بلدیاتی اِداروں کے نمائندے، پی آر آئیز کے علاوہ کپواڑہ قصبہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کپواڑہ کے لوگوں کو سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کرنے پر مبارک باد پیش کی اوراُنہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کپواڑہ کے لوگ گرمجوشی اور مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور عوام کی ذہانت کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے، جو ضلع کا حقیقی اثاثہ ہیں۔
سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ اُنہیں اُمید ہے ضلع کپواڑہ اپنے لوگوں کی صلاحیتوں اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے ملک کے سرفہرست اضلاع میں شامل ہوگا۔
ڈاکٹرسید عابد رشید شاہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کپواڑہ کو وِکست بھارت سنکلپ یاتراکے چاروں اہداف کو شاندار کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے پرمبارک باد دی۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی تمام سکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں فعال کردار ادا کریں۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ہر شہری سرکاری سکیموں سے مستفید ہو۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے تمام 385 پنچایت اور 39 میونسپل وارڈوں میں کامیابی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد کرنے پر افسران، فیلڈاَفسروں اور پی آر آئیز کو مبارک باد دی۔
وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت پر زور دیا کہ وہ ضلع میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اَپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے لولاب کو فروغ دینے اور اسے ملک کا بہترین سیاحتی مقام قرار دینے پر سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چیئرمین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لولاب میں سرمائی سیاحتی میلہ کا انعقاد کیا جائے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافت اور ورثے کے لئے مشہور ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کپواڑہ سرحدی سیاحت کی صلاحیت کے لحاظ سے منفرد ہے جسے ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے۔
اِس موقعہ پر مختلف سرکاری محکموں نے اَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے سٹال لگائے تھے ۔ سیکرٹری سیاحت نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اور وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کے ہمراہ سٹالوں کا معائینہ کیا۔اَفسران سے بات چیت کی اور سرکاری سکیموں کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا او رشجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سپیشل سیکورٹی فورس (ایس ایس ایف) کے جوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی

Next Post

سال 2023 جموں و کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال رہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
گزشتہ 2 ماہ میں 6 لاکھ لوگوں نے کشمیر کے مغل باغات کا دورہ کیا

سال 2023 جموں و کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan