• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ایل جی ملاقات | لفٹینٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں ، پی آر آئی اور عہدیداروں کی مثالی شرکت کی ستائش کی

Online Editor by Online Editor
2023-12-30
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایل جی ملاقات | لفٹینٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 30 دسمبر :
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں’’ ایل جی ملاقات ‘‘براہ راست عوامی شکایات سُننے کے پروگرام کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شہریوں سے بات چیت کی ۔ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثور اور تیزی سے کارروائی کریں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ یہ میرا پختہ عہد ہے کہ عام آدمی کی مجموعی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر حساس اور خیال رکھنے والی سرکاری مشینری کو یقینی بنایا جائے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی بروقت فراہمی پر انتظامیہ کی توجہ ، شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے شفاف اور جوابدہ نظام آج کی حکمرانی کو کل کے چیلنج کیلئے تیار کرے گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’’ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں شہریوں کی بات سُنی جائے اور غریب ترین اشخاص ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہوں اور عزت کی زندگی گذاریں ‘‘۔ لفٹینٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں ، پی آر آئی اور عہدیداروں کی مثالی شرکت کی بھی ستائش کی ۔
شوپیاں کے وچی سے تعلق رکھنے والے مسٹر نذیر احمد ڈار کی اپنے علاقے میں بور ویل پر کام کی تکمیل سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یو ٹی بھر میں بور ویلوں کی بہترین کارکردگی کا جامع جائیزہ لیں تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کو اس سلسلے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
پرنوٹ بی رام بن کے رہنے والے بشیر احمد نامی شکایت کنندہ کی شکایت پر اپنے گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں تدریسی عملے کی کمی کے حوالے سے لفٹینٹ گورنر نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں میں اساتذہ کی معقولیت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔
کوکر ناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی محترمہ روبایا اختر نے لفٹینٹ گورنر کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے حق میں دیگر پسماندہ طبقے کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کی شکایت کا جلد ازالہ کیا گیا ۔
ڈوڈہ کے بیہوٹہ میں موبائل کنیکٹیویٹی سے متعلق مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے بتایا کہ علاقے میں موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کنیکٹیویٹی کے بغیر علاقوں کی نشاندہی کریں اور شہریوں کو بہتر مواصلاتی خدمات کو یقینی بنائیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید انتظامی سیکریٹریوں ، ڈپٹی کمشنروں اور سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کا جائیزہ لیں اور ان کی نگرانی کریں اور برفباری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے وافر ذخیرہ کو یقینی بنائیں ۔
محترمہ ریحانہ بطول سیکرٹری عوامی شکایات نے ایل جی مکاتب کی کارروائی چلائی ۔ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، ڈی جی پی ، انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز ، ایچ او ڈیز اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے بات چیت کے دوران موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی سنہا نے مقتول فوجی کی بیوی کو نوکری کا لیٹر سونپا

Next Post

مسافروں کی حفاظت کیلئے گاڑی کی فٹنس ضروری ۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
مسافروں کی حفاظت کیلئے گاڑی کی فٹنس ضروری ۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری

مسافروں کی حفاظت کیلئے گاڑی کی فٹنس ضروری ۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan