• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

بالی وڈ کی وہ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو 2024 میں بے تابی سے انتظار رہے گا

Online Editor by Online Editor
2023-12-30
in تازہ تریں, شوبز
A A
بالی وڈ کی وہ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو 2024 میں بے تابی سے انتظار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappEmail

رواں برس یعنی 2023 میں بالی وُڈ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس پر ہوشربا کاروبار کیا۔
باکس آفس کے نقطہ نظر سے 2023 بالی وُڈ کے لیے ایک شاندار سال ثابت ہوا جس میں ہندی فلم انڈسٹری نے کھڑکی توڑ کمائی کی۔
یہ سال کیونکہ بڑے ستاروں کی بڑی فلموں سے بھرپور رہا ہے اسی وجہ سے بالی وُڈ کے شائقین اب اگلے برس ریلیز ہونے والی بڑی ہندی فلموں کے انتظار میں ہیں۔
2024 میں فلم بینوں کو ریتک روشن، اکشے کمار، دپیکا پاڈوکون، کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن جیسے سپرسٹار بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ 2024 میں بالی وُڈ کی کون سی بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

میری کرسمس
میری کرسمس 2024 میں ریلیز ہونے والی سال کی پہلی بڑی فلم ہوگی جسے 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کی کہانی دو انجان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو کرسمس کی شام کو ایک دوسرے سے ملتے ہیں جس کے بعد وہ ملاقات ایک عجیب بھیانک رُخ اختیار کر لیتی ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کترینہ کیف، وجے سیتھوپاتھی سمیت پوجا لڈھا سُورتی شامل ہیں جبکہ میری کرسمس کی ہداتیکاری سری رام راگھون نے کی ہے۔
فائٹر
فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری 2024 کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، دپیکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔

اس فلم کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں۔

خیال رہے اس فلم کے ذریعے دپیکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔
یودھا
بالی وُڈ کے ایکشن سپرسٹار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’یودھا‘ 15 مارچ 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو ہائیک جیک ہونے والے جہاز کو دہشتگردوں سے بچاتا ہے۔
ساگر امبرے اور پُشکر اوجھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ دیشا پٹانی اور راشی کھنا شامل ہیں۔

بڑے میاں چھوٹے میاں
بڑے میاں چھوٹے میاں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی آںے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ہے جسے 2024 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم کے بارے میں ابھی تک کی ممکنہ اطلاعات کے مطابق اکشے کمار ’بڑے میاں‘ جبکہ ٹائیگر شروف ’چھوٹے میاں‘ کا کردار نبھائیں گے۔
علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے علاوہ پرتھوی راج سُکُومران، منوشی چِلر اور سناکشی سنہا شامل ہیں۔
سنگھم تھری
سنگھم تھری مشہور بالی وُڈ فلم فرنچائز ’سنگھم‘ کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جو 2024 میں ریلیز ہوگی۔
ہدایتکار روہت شیٹھی کے ’پولیس یونیورس‘ کے سلسلے کی کڑی کی اس فلم میں آئی ایم ڈی بی کے مطابق اجے دیوگن، کرینہ کپور اور دپیکا پاڈوکون شامل ہیں جبکہ فلم میں اکشے کمار، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف کا کیمیو بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
خیال رہے سنگھم تھری کی تاحال ریلیز ڈیٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حافظ سعید دہشت گردوں کی بین الاقوامی فہرست میں شامل ہے

Next Post

آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں سجاد لون اور الطاف بخاری کی ملاقات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں سجاد لون اور الطاف بخاری کی ملاقات

آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں سجاد لون اور الطاف بخاری کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan