• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پونچھ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے :فاروق عبداللہ

کہا جموں وکشمیر کے عوام ایک منتخبہ عوامی حکومت کے منتظر

Online Editor by Online Editor
2023-12-30
in مقامی خبریں
A A
پونچھ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے :فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 30 دسمبر:

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دورئہ خطہ پیرپنچال کے دوسرے روز پونچھ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی اور سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پنچ ، سرپنچوں اور عام لوگوں کیساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی افتتاح کیا۔ ورکروں کے اجلاس میں ضلع میں پارٹی پروگرام، تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ہر حال میں عام لوگوں کے شانہ بہ شان رہیں۔ انہو ںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو اسی وجہ سے ہمیشہ لوگوں کا تعاون اور اشتراک ملا ہے کیونکہ اس جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے اور ہر نازک دور میں لوگوں کیساتھ کھڑی رہی ہے۔

دریں اثناءڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پونچھ سٹیڈیم میں غلام محمد جان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر موجود کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں ہمیشہ مصروف رہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہر ایک قسم کی نشہ آور چیز وں سے دور رہیں۔ کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہاکہ اس وقت ہماری نئی نسل کو منشیات کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوںکو ایسی بدعات سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس موقعے پر پارٹی صوبائی یوتھ صدر جموں و سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان اور سابق ایم ایل سی جہانگیز حسین میر کے علاوہ ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے۔

اس سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کرتے ہوئے عوام کے لئے ایک اچھا سال آنے کی خواہش کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی اور جلد از جلد انتخابات کا انعقاد کرے گی۔ آخری انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور لوگ اپنی انگلیوں پر سیاہی لگانے کے لئے ایک اور موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے خود الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو اگلے سال ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے“۔مجھے امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ذاتی طور پر اس پر غور کریں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ایک منتخب حکومت چاہتا ہے تاکہ لوگوں کے حقیقی خدشات کو سنا اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

محبوبہ مفتی نے پونچھ میں ڈھیرہ کی گلی کے مقام پر دھرنا دیا

Next Post

راجیہ سبھا پارلیمنٹ اِنجینئر غلام علی کھٹانہ نے پونچھ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
راجیہ سبھا پارلیمنٹ اِنجینئر غلام علی کھٹانہ نے پونچھ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

راجیہ سبھا پارلیمنٹ اِنجینئر غلام علی کھٹانہ نے پونچھ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan