سری نگر، 03جنوری:
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں دہشت گردی سے متعلق کارروائی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کی جائیداد کو منسلک کیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گاندربل پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج (این آئی اے) کے حکم کی تعمیل میں واکورہ میں لطیف احمد کامبے ولد غلام محمد ساکن واکورہ کی جائیداد کو قرق کیا۔
پولیس کے مطابق رونیواسٹیٹ واکورہ میں دس مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 984کومنسلک کیا گیاہے ۔
بتادیں کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس زیر نمبر 110/2022زیر دفعات 353آئی پی سی اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس رجسٹر کیا ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق ملزم اس وقت سری نگر سینٹرل جیل میں مقید ہے اور اس کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج ہے۔
پولیس بیان کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایسی کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے گاندربل پولیس کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کے نقط نظر کے بارے میں ایک واضح پیغام ہے۔
