سری نگر، 03جنوری:
بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا 7جنوری اتوار کو جموں وارد ہو رہے ہیں جہاں پر وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا سات جنوری کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران بھاجپا صدر پارلیمانی چناو کی تیاری کے ساتھ ساتھ کور گروپ میٹنگ کے دوران پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی سینئر لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قومی صدر جے پی نڈا جموں کے ایک روزہ دورے پر سات جنوری کو پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی صدر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
ان کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی صدر کے جموں دورے کے پیش نظر سینئر لیڈران کو قبل از وقت جانکاری فراہم کی گئی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی اور اسمبلی چناو میں اس بار بھاجپا بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
