سرینگر 04جنوری:
وسطی کشمیر کے بیروہ بڈگام میں پولیس نے ملی ٹینٹ معاونین کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بیروہ بڈگام میں سات بالائی ورکروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان بیروہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد تنظیم کے پوسٹر چسپاں کرنے میںملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت رومان رسول شیخ ، عرفان نذیر شیخ، رضوان نذیر شیخ ، ساہل جاوید شیخ ساکنان بونیٹ بیروہ ، جہانگیر بشیر میر ، طاریق اشرف شیخ ساکنان اٹلی گام بیروہ اور شاکر لطیف پٹھان ساکن گاندھی پورہ بیروہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملی ٹینٹ معاونین کا یہ گروہ رومان رسول شیخ اور عرفان نذیر شیخ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ لشکر طیبہ کے ایک پاکستانی ہینڈرلز کے ذریعے پروپگنڈا چلایا جارہا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ٹھوس ثبوت براہمد ہوئے ہیں۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
