نیوز ڈیسک
جموں / 09؍جنوری:لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا اور راج بھون کے اَفسران نے آج مِنگا شیر پا کو ایک پُر وقار الوداعیہ دیا جو لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مِنگا شیر پا کو اُن کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور کام کے تئیں مخلصانہ لگن کی سراہنا کی۔اُنہوں نے مِنگاشیرپا کو مبارک باد پیش کی اور اُن کی اچھی صحت اور مستقبل میں تمام کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
