سری نگر:۹، جنوری:جے کے این ایس : جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈJKSSB نے سب انسپکٹرپولیس پوسٹ کےلئے منتخب اُمیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (JKSSB) نے 8جنوری 2024کو یو ٹی کیڈر کے تحت محکمہ پولیس میں 1200 سب انسپکٹروںکی بھرتی سے متعلق منتخب اُمیدواروں کی حتمی فہرست منظرعام پر لائی ہے۔جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈJKSSBکے سیکرٹری سچن جموالJKASکی جانب سے8جنوری2024کو اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر01-Selectionآف2024اجراءکی گئی ہے ۔جس میں سب انسپکٹرپوسٹس کے حوالے سے 21اکتوبر2021جاری ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر 06آف2021اورنوٹس زیر نمبر SSB/Secy/2021/7926-42بتاریخ 24نومبر2021کاحوالہ دیاگیا ہے ۔محکمہ پولیس میں 1200 سب انسپکٹروںکی بھرتی سے متعلق منتخب اُمیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق 600اُمیدواروںکاانتخاب اوپن میرٹ میں کیاگیا ہے جبکہ باقی600اُمیداوروںکو مختلف مخصوص زمروں کے تحت منتخب کیاگیاہے ،جن میں96شیڈول کاسٹ،120شیڈول ٹرائب،48اوایس سی ،48اے ایل سی ،120آربی اے ،48پی ایس پی اور120ای ڈبلیو ایس مخصوص زمرے یعنی ریزروڈکیٹگری سے منتخب کیاگیاہے ۔
