جموں۔ 10؍ جنوری
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج بھلوال میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام بلاک دیوس میں شرکت کی۔بلاک دیوس پر زبردست ردعمل کے لیے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شراکتی نظم و نسق کو مضبوط کرنے کے لیے جن بھاگداری مہم شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے، ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے اور انتظامیہ میں افسران کی جوابدہی کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ اپنی پنچایت کو صاف ستھرا، رہنے کے قابل بنانے، 100 فیصد خواندگی کی شرح حاصل کرنے، ہرے بھرے مقامات کو برقرار رکھنے اور تمام سرکاری اسکیموں کو 100 فیصد مکمل کرنے کے لیے لگن اور عزم کے ساتھ پہل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’معاشرے اور ان کی متعلقہ پنچایتوں کے تئیں شہریوں میں وابستگی اور فرض شناسی کا احساس زندگی کے معیار کو بہتر بنائے گا اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر اور تاریخی شرکت اور تمام اسکیموں کی 100% سیر ہونے سے ترقیاتی عدم توازن دور ہوگا اور مقامی معیشت کو زبردست فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی انتظامیہ کے مساوی اور جامع ترقی اور سب کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
