• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

سنہ 2024 میں ریلیز ہونے والی انڈیا کی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں؟

Online Editor by Online Editor
2024-01-10
in تازہ تریں, شوبز
A A
سنہ 2024 میں ریلیز ہونے والی انڈیا کی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
سنہ 2023 بالی وُڈ کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا ہے جس میں ہندی فلموں نے اربوں روپے کا کاروبار کیا۔گذشتہ برس بالی وُڈ کے بڑے ستاروں کی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس پر ہندی سنیما کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کر دیا تاہم 2024 پچھلے سال کی نسبت تھوڑا مختلف ہو سکتا ہے۔سنہ 2024 میں جہاں کچھ بڑی ہندی فلمیں ضرور ریلیز ہو رہی ہیں وہیں فلم بینوں کی نظریں دوسری جانب یعنی جنوبی انڈیا کے سنیما پر بھی جمی ہوئی ہیں۔رواں برس تمل، تیلگو اور ملیالم زبان میں ریلیز ہونے والی ایسی کئی فلمیں ہیں جو بالی وُڈ کے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ 2024 میں ریلیز ہونے والی پانچ بڑی انڈین (ہندی اور جنوبی انڈین) فلمیں کون سی ہیں۔
پشپا 2 دی رُول
پشپا 2 دی رُول 2021 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر تیلگو فلم ’پشپا دی رائز‘ کا سیکوئل ہے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں الو ارجن، فہد فاصل اور رشمیکا مندنا شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری سو کمار کر رہے ہیں۔پشپا 2 دی رُول رواں برس 15 اگست کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
گُنتر کارَم
2024 میں ریلیز ہونے والی بڑی جنوبی انڈین فلموں میں سے ایک فلم ’گُنتر کارَم‘ ہے۔گُنتر کارَم تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی فلم ہے جس میں سپرسٹار مہیش بابو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں سری لِیلا بھی شامل ہیں۔اس فلم کی کہانی ایسے انڈرورلڈ کنگ کے گرد گھومتی ہے جسے ایک صحافی سے محبت ہو جاتی ہے۔فلم گُنتر کارَم کو 12 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
دیوارا پارٹ ون
بالی وُڈ اور جنوبی انڈین انڈسٹری کے ستاروں سے سجی تیلگو زبان کی فلم ’دیوارا پارٹ ون‘ 5 اپریل 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں جونیئر این ٹی آر، جھانوی کپور، سیف علی خان اور پراکاش راج شامل ہیں جبکہ دیوارا پارٹ ون کی ہدایت کاری کاوراٹالا شیوا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسے مسیحا کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لوگوں کو بلاؤں اور مصیبت سے بچاتا ہے۔
فائٹر
فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری 2024 کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، دپیکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔اس فلم کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں۔خیال رہے اس فلم کے ذریعے دپیکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔
میری کرسمس
میری کرسمس 2024 میں ریلیز ہونے والی سال کی پہلی بڑی فلم ہوگی جسے 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کی کہانی دو انجان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو کرسمس کی شام کو ایک دوسرے سے ملتے ہیں جس کے بعد وہ ملاقات ایک عجیب بھیانک رُخ اختیار کر لیتی ہے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کترینہ کیف، وجے سیتھوپاتھی سمیت پوجا لڈھا سُورتی شامل ہیں جبکہ میری کرسمس کی ہداتیکاری سری رام راگھون نے کی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

خود پسندی۔ ایک لاعلاج مرض

Next Post

نیپال کے سٹار کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ریپ کیس میں 8 برس قید کی سزا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
نیپال کے سٹار کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ریپ کیس میں 8 برس قید کی سزا

نیپال کے سٹار کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ریپ کیس میں 8 برس قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan