جموں، 12 جنوری:
جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کواڑیا علاقے میں جمعے کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مینڈھر پونچھ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے کواڑیا خانیتار علاقے میں جمعے کی شام اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج اور پولیس نے پونچھ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
معلو م ہوا ہے کہ فوج کی اضافی کمک کو بھی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلدازجلد کیفر کردارتک پہنچایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مینڈھر پونچھ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کیا اور کسی کو بھی اس علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران بھی جائے موقع پر پہنچ گئے ۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک دفاعی ترجمان نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
بتادیں کہ بفلیاز پونچھ میں دو فو جی گاڑیوں پر حملے کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جنگلی علاقوں میں فوج او رپولیس کا مشترکہ آپریشن لگاتار جاری ہے۔
