سرینگر /19 جنوری:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں کئی اہم منصوبوںکو منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی میں ترمیم کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت انتظامی کونسل کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔جبکہ کٹھوعہ میں 2183 کنال اراضی انڈسٹریل اسٹیٹ کو منتقل کو بھی ہر ی جھنڈی دکھائی گئی ۔ انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں نجی شعبے میں روزگار پیدا کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پالیسی 2021-30 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
نئی پالیسی زمین کی خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی 100 فیصد واپسی، زمین کے استعمال میں تبدیلی اور سیل ڈیڈ پر رجسٹریشن فیس فراہم کرے گی۔جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی میں ترمیم کو جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ نئی پالیسی کے تحت اسٹیک ہولڈرز کو بہت سے فوائد دیے گئے ہیں تاکہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے اور صنعتوں کے قیام کی راہ میں آنے والے قوانین میں نرمی کی جائے۔تقریباً 2000 کنال (250 ایکڑ) اراضی پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹس کے ذریعے سالانہ تیار کی جائے گی۔ ریونیو حکام نے پالیسی کے رہنما خطوط میں مراعات کی واپسی کے ساتھ ساتھ دستاویزات کے اجرائ کے لیے آخری تاریخیں بھی شامل کی ہیں۔
