• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر ایگری اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Online Editor by Online Editor
2024-01-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر ایگری اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی۔ 28؍جنوری:
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر زرعی اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کرتویہ پتھ میں ان کا یوم جمہوریہ ٹیبلو جس میں بھدرواہ کے لیوینڈر فارموں کی تصویر کشی کی گئی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر کو قومی سطح پر "پرپل ریوولوشن” کی جائے پیدائش کے طور پر سراہا جا رہا ہے جس کی نقل اب دیگر ہمالیائی ریاستوں جیسے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش،اورناگالینڈ میں بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایگری اسٹارٹ اپ ہب کی بنیاد جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے خوبصورت بھدرواہ قصبے میں رکھی گئی ہے، جہاں لیوینڈر کی کاشت بڑے پیمانے پر کی گئی ہے۔انہوں نے یاد کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے "من کی بات” نشریات میں ضلع ڈوڈہ، جموں و کشمیر سے کھیتی کی کامیابی کی اس کہانی کو تفصیل سے بیان کیا تھا اور سامعین کو بھدرواہ کے چھوٹے سے قصبے کے بارے میں بتایا تھا جہاں یہ تجربہ خوشبو مشن کے طور پر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ کوشش ہندوستان کو اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک متبادل ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
بھدرواہ کے 3,000 سے زیادہ پھلتے پھولتے لیوینڈر کاروباریوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کو زراعت کے ذریعہ اسٹارٹ اپ کا ایک نیا اور منافع بخش راستہ دکھایا ہے جو اس ملک کا ایک خصوصی ڈومین ہے اور یہ ہندوستان کی مستقبل کی اقتصادی ترقی اور وزیر اعظم مودی کے سال 2047 تک”وکست بھارت” کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔آج ہیرا نگر، کٹھوعہ میں سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کے زیر اہتمام ایک کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی راجدھانی میں کرتویہ پتھ پر ایک جھانکی کے ذریعے بھدرواہ کے لیوینڈر فارموں کی حالیہ تصویر کشی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اسے ایک کامیابی کی کہانی کے طور پر شمار کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ خوشبو مشن سے متاثر ہوکر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور ناگالینڈ کی ریاستوں نے اب لیوینڈر کی کاشت شروع کردی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے تین ہزار سے زیادہ نوجوان اس مشن میں مصروف ہیں جو خود روزگار کے ایک راستے کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ نوجوان لاکھوں میں کما رہے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ذاتی کوششوں اور حکومت کے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اقدامات کی وجہ سے حاصل ہوا ہے، چاہے وہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہو یا لیوینڈر مصنوعات کے لیے صنعت کے روابط کو یقینی بنانا ہو یا دیگر ضروری سامان کی فراہمی۔لیوینڈر سے بنی مصنوعات مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں، جس سے پروڈیوسروں کو بھرپور آمدنی ہوتی ہے۔
وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ یہ وزیر اعظم مودی ہی تھے جنہوں نے تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا کا نعرہ دیا تھا۔ وزیر اعظم کی کال کے بعد لوگ تحریک میں شامل ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں، اسٹارٹ اپس کی تعداد اس وقت موجود صرف 350 سے بڑھ کر اب 1.25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اس طرح ہندوستان اس میدان میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں شامل ہوں تاکہ وہ معیشت میں قدر میں اضافہ کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک نمبر کی معیشت بنانے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کریں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آزاد عدلیہ کا مطلب ہے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ججوں کی آزادی: سی جے آئی

Next Post

بااختیار عدالتی نظام وکست بھارت کا حصہ ہے۔ پی ایم مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
پوری دنیا ہندوستان کے نوجوانوں کوپر امید نظروں سے دیکھ رہی ہے: پی ایم مودی

بااختیار عدالتی نظام وکست بھارت کا حصہ ہے۔ پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan