• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

انسانی اسمگلنگ کیس: ایس آئی اے کے سری نگر میں 18 مقامات پر چھاپے، قابل اعتراض مواد ضبط

Online Editor by Online Editor
2024-02-16
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پلوامہ میں ایس آئی یو نے لشکر طیبہ کے کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کیس کی تحقیقاتی کے سلسلے میں جمعرات کو ضلع سری نگر میں 18 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے سری نگر پولیس کی مدد سے جمعرات کی صبح ضلع میں 18 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے کہا: ‘تلاشی کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد اور دستاویزات جن میں شناختی کارڈ،بینک کاغذات، ڈیجیٹل ڈیوائسز جسیے موبائل فون، کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں، ضبط کئے گئے’۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ کیس خاص طور پر میانمار اور بنگلہ دیش سے غیر ملکی شہریوں کی ہندوستانی حدود میں غیر قانونی اسمگلنگ کے متعلق ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کمزور غیر ملکی شہریوں کو روز گار کے مواقع کی آڑ میں بھارت اسمگل کیا جاتا ہے، جموں وکشمیر میں ان کی نقل و حمل پر ان کو جعلی اور غیر قانونی انسانی وسائل کی ایجنسیوں/ کنسلٹنسیوں کو فروخت کیا جاتا ہے جو ان کو گھریلو ملازمہ، نوکرانیاں وغیرہ جیسی نوکریاں فراہم کرنے کے آڑ میں ان کا مزید استحصال کرتے ہیں بلکہ اکثر ان کا جنسی استحصال بھی کیا جاتا ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ مذموم منصوبہ ایک وسیع تر سازش کا حصہ ہے جو بین الاقوامی سطح کی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے بد نام زمانہ سرحد پار انسانی اسمگلروں کے ساتھ ساز باز کرکے رچی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘یہ گروہ غیر ملکی شہریوں کو بین الاقوامی سرحد پار کرکے در اندازی کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور ان در اندازوں کی اصلی شناخت کو جعلی ہندوستانی دستاویزات سے چھپاتے ہیں جس کا حتمی مقصد جموں وکشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد، عمل در آمد یا سہولیت کے لئے سلیپر سیل قائم کرنا ہے’۔موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا: ‘ایس آئی اے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ضبط شدہ مواد کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی تاکہ تمام ملزمین کی شناخت کی جا سکےاور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ ہے اور رہے گی، فاروق عبداللہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:عمر عبداللہ کی وضاحت

Next Post

ایل جی نے منڈل کے سنت ہرے رام داس پبلک سکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ایل جی نے منڈل کے سنت ہرے رام داس پبلک سکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی

ایل جی نے منڈل کے سنت ہرے رام داس پبلک سکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan