• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیاریوں کا جائزہ لیا

Online Editor by Online Editor
2024-02-16
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نیا نرسنگ کالج سرحدی ضلع کپواڑہ میں طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور صحت کی مجموعی دیکھ بھال کو بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا ۔ ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،16فروری:

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مولانا آزاد سٹیڈیم جموں کا دورہ کیا اوروہاں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیابتادیں کہ وزیر اعظم مودی20فروری کو مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 20فروری کو جموں وارد ہونگے جس کو دیکھتے ہوئے جموں میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے جموں کے مولانا آزاداسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا جبکہ آس پاس علاقوں کی بھی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر آفیسران موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ منوج سنہا کو پولیس اور انتظامیہ کے سینئر آفیسران نے بتایا کہ مولانا آزا داسٹیڈیم میں وزیر اعظم کے عوامی جلسے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ آس پاس علاقوں کی اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا: ‘شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائی گئی ہے’۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔
موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

صرف مذہبی رہنما منشیات کے روکتھام میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں :الطاف بخاری

Next Post

وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کو لے کر لوگ پُر امید : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ضلع کشتواڑ کی’ ڈی آئی ایس ایچ اے‘ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کو لے کر لوگ پُر امید : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan