• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

گلمرگ میں بدھ سے کھیلو اِنڈیا کے چوتھے ایڈیشن کا اِنعقاد

اِس ایونٹ میں تقریبا ً800 کھلاڑی اور20رِیاستوں اور یوٹیز کے آفیشلزحصہ لیں گے اور سچن ٹنڈولکر نے منتظمین کو نیک خواہشات کا اِظہار کیا

Online Editor by Online Editor
2024-02-19
in تازہ تریں, کھیل, مقامی خبریں
A A
کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024ء کیلئے لوگواور میسکوٹ کا لانچ کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/ موسم سرما کا مشہور مقام برف پوش گلمرگ میں ایک بار پھر 21؍ فروری سے شروع ہونے والے کھیلو اِنڈیا کے چوتھے ایڈیشن کا اِنعقاد ہوگا۔اِس ایونٹ میں تقریباً ایک ہزار کھلاڑی، آفیشلز اور معاون عملہ موسم سرما کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں سنو بورڈنگ، الپائن سکی، نورڈِک سکی اور سنو کوہ پیمائی شامل ہیں۔ بیس ریاستیں اور یوٹیز الپائن سکی، نورڈِک سکی اور سنو بورڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دس ریاستیں سکی کوہ پیمائی کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
؎ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اورجموںوکشمیرسپورٹس کونسل کی جانب سے محکمہ سیاحت، گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور دیگر شراکت داروں محکموں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اِس ایونٹ کا آغاز میسکوٹ کے اجرأ کے ساتھ ہوگا جب کہ کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا ترانہ اور اَپنی مرضی کے مطابق ملبوسات ملک کے دیگر حصوں میں منعقد ہونے والے کھیلو اِنڈیا گیمز کی طرح ہی ہوگا۔
جموں و کشمیرسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے میسکوٹ کے طور پر سنو لیپرڈ کو منتخب کرنے کا مقصد مقامی لوگوں کے اونچے پہاڑی ترقیاتی مسائل، اس کے نازک ماحول کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اِس خوبصورت بِگ کیٹ کے قدرتی مسکن کی حفاظت اور مستقبل کے لئے اِس کی بقا ء کو یقینی بنانے کے لئے تحفظ کی کوششوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
دریں اثنا، منتظمین کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے رہائش، ٹرانسپورٹ وغیرہ جیسے تمام لاجسٹک اِنتظامات مکمل کئے گئے ہیںاور موقعہ پر ہی ان کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔
اِس سلسلے میں سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے گزشتہ دنوں متعلقہ محکموںکے نمائندوں کے ساتھ متعدد میٹنگیں منعقد کیں جبکہ سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل موقعہ پر اِنتظامات کو حتمی شکل دینے نگرانی کر رہی ہے ۔
کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر جو کشمیر کے دورے پر تھے ،نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو کھیلوں کے ایونٹ کے اِنعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں شرکأ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوں اور یہاں اَپنے قیام کو یادگار بنائیں۔
اِفتتاحی اور اِختتامی تقریبات میں مقامی فن کاروں کی طرف سے شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائے گی جس میں خطے کی ثقافتی تاریخ کی عکاسی کی جائے گی۔ 20؍ فروری کو ایک خصوصی ثقافتی شام کااہتمام ہوگا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ حصہ لینے والے کھلاڑی اور آفیشلز اور آنے والے سیاح بھی شرکت کریں گے۔
یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر نے اَب تک کھیلو اِنڈیا کے تینوں ایڈیشنوں کی میزبانی کی ہے جس میں شرکأ کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے کیوں کہ ملک بھر سے کھلاڑی اب برف پوش گلمرگ میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے رُخ کر رہے ہیں۔ اِس سالانہ تقریب نے مقامی ثقافت اورضیافتوں کو فروغ دینے کے علاوہ جموں و کشمیر میں سرمائی سیاحت کو ایک بڑا فروغ دیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت جموں وکشمیر پولیس کو مضبو ط بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر بھرتی مہم شروع کر جارہی ہے

Next Post

وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں شہر اور گردونواح میں کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں شہر اور گردونواح میں کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات

وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں شہر اور گردونواح میں کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan