• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں او بی سی کو انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی بیک ورڈ ویلفئیر محکمہ قائم کیا جائیگا

Online Editor by Online Editor
2024-02-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں او بی سی کو انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

وکشت جموں و کشمیر کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے او بی سی کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا
سرینگر:لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون سرینگر میں دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) کے وفد سے ملاقات کی ۔ کمیونٹی کے ارکان نے جموں و کشمیر کی پنچائتوں اور شہری لوکل باڈیز ( یو ایل بیز ) میں تحفظات کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں او بی سی کو انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔ ہم ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک بیک ورڈ ویلفئیر محکمہ قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایکٹ کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد وضع کئے جا رہے ہیں اور جلد شائع کئے جائیں گے ۔
لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے او بی سی کو بااختیار بنانے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر سماج میں ایک تبدیلی دیکھ رہا ہے اور یہ سماج کے محروم طبقات کیلئے ایک نئی شروعات ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات نے مقامی معیشت کو فروغ دیا ہے اور جموں کشمیر میں امن اور ہم آہنگی قائم کی ہے ۔
جموں کشمیر دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیر مین مسٹر محمد اقبال آہنگر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، وزیر داخلہ جناب امیت شاہ اور عزت مآب لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا کا او بی سی کمیونٹی کی معاشی اور سماجی و سیاسی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں گذشتہ چار برس صحیح معنوں میں ’’ 4 سال بے مثال ‘‘ رہے ہیں ۔
جے اینڈ کے او بی سی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع شمع نے جموں و کشمیر میں او بی سی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
ایڈووکیٹ شبیر احمد نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہماری دہائیوں پرانی تکالیف کو کم کیا ہے اور کمیونٹی کو انصاف فراہم کیا ہے ۔
بات چیت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے او بی سی کے 150 سے زیادہ نمائندے موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

تعلیم کا مطلب ہے ’’علم حاصل کرنا‘‘۔

Next Post

سوشل میڈیا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں مدد کرتا ہے- پی ایم مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

سوشل میڈیا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں مدد کرتا ہے- پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan