سرینگر //جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کا ایک خصوصی اجلاس صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ٹریجرر شمی اوبرائے، معاون جنرل سکریٹری اجے سدھوترا، ٹریجرر شمی اوبرائے، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، میاں الطاف احمد، محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، آغا سعید روح اللہ مہدی، خالد نجیب سہرودی، سکینہ ایتور، جاوید رانا، شمیمہ فردوس، سجاد کچلو، عبدالغنی ملک شرکت کی۔
اجلاس میں آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے ممکنہ اُمیدواروں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال،پارٹی سرگرمیوں، لوگوں کے مسائل و مشکلات بھی زیر بحث آئے۔
6گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سبھی شرکاءنے اپنی اپنی آراءپیش کی۔ اس دوران پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور ہر صورت میں عوام کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
