جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا سیکٹر میں بدھ کے روز ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں اس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک پر اسرار دھماکے میں فوجی پورٹر شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت راکیش کمار ولد ساتھی رام کے بطور کی گئی ہے۔دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا س کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
