• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سری نگر اِنتظامیہ نے بینکٹ ہال میں پی ایم وشوکرما سکیم کے بارے میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے اِس سکیم کی بہتر عمل آوری پر زور دیا

Online Editor by Online Editor
2024-03-10
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
سری نگر اِنتظامیہ نے بینکٹ ہال میں پی ایم وشوکرما سکیم کے بارے میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری ن گر/10؍مارچ: ضلع اِنتظامیہ سری نگرنے وزارتِ مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ، سکل ڈیولپمنٹ اور ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹرکے اشتراک سے آج یہاں بینکٹ ہال سری نگر میںروایتی کاریگروں اور دست کاروں کی ترقی کے لئے پی ایم وشوکرما سکیم کے بارے میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا ۔
اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اِس پروگرام میں شراکت داروں اوراِستفادہ کنندگان نے شرکت کی تاکہ سکیم کی مؤثر عمل آوری یقینی بنانے اور کاریگرکمیونٹی کی بہتری کے لئے اس کی صلاحیت کوپوری طرح سے بروئے کار لانے کے لئے بیداری کو مزید بڑھایا جاسکے۔
اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے اِس سکیم کی بہتر عمل آوری پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے ثمرات اُن کاریگروں تک پہنچیں جو روایتی اور ورثے کے دست کاریوں کے تحفظ میں اَپنا کردار اَدا کر رہے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر بلال محی الدین بٹ نے پی ایم وشوکرما پہل کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِس سکیم سے ضلع کے کاریگروں کو براہ ِراست فائدہ پہنچے گا جو اَپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کر رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ روایتی اور ورثہ دستکاری کے تحفظ میں حصہ لینے والے کاریگروں اور دستکاروں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سکیم سے کاریگروں اور دستکاروں کو وشوکرما (روایتی کاریگر) کے طور پر پہچاننے میں مدد ملے گی اور اُنہیں سکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل بنائے گی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے اس سکیم کی مؤثر طریقے سے عملانے پر زور دیا تاکہ نچلی سطح پر روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے ضلع بھر کے تمام اہل مستفید اَفراد کو شناخت شدہ تجارتوںمیں شامل کیا جاسکے۔
اِس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایس ایم ای نے وزارت ایم ایس ایم ای فیلڈ آفس سری نگر اور ضلع انتظامیہ سری نگر کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی جو مقامی کاریگروں کو بااِختیار بنانے اور ضلع میںکاریگروں اور دستکاروں کی دیرپا سماجی و اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک فعال نقطہ نظر کی نشاندہی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایم وشوکرما سکیم میں 15,000 روپے کی ٹول کٹ مراعات، کاریگروں کو تربیت، تربیت کے دوران 500 روپے یومیہ، ایک لاکھ روپے (پہلی قسط) اور 2 لاکھ روپے (دوسری قسط) تک کولیٹرل فری کریڈٹ سپورٹ 5 فیصد رعایتی شرح سود پر، ڈیجیٹل لین دین کے لئے مراعات اور مارکیٹنگ سپورٹ سمیت متعدد فوائد فراہم کئے جاتے ہیں۔
اِس وقت حکومت نے پی ایم وشوکرما سکیم کے تحت 18 تجارتوں کو تسلیم کیا ہے جن میںبڑھئی، بوٹ بنانے والا، آرمرر، لوہار، ہتھوڑا اور ٹول کٹ میکر، لاک سمتھ، سنار، کمہار، موچی، میسن، ٹوکری،چٹائی،جھاڑو بنانے والا،کوئر ویور، گڑیا اور کھلونے بنانے والا، حجام، گارلینڈ میکر، دھوبی، درزی اور ماہی گیری کا نیٹ میکر شامل ہیں۔
دورانِ پروگرام مختلف کاریگروں کو پی ایم وشوکرما پورٹل پر بائیو میٹرک کا اِستعمال کرتے ہوئے رجسٹر کیا گیا ۔
اِس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر سیّد احمد کٹاریہ، بیداری پروگرام کے جنرل منیجر،ڈی آئی سی، چیف پلاننگ آفیسر، جوائنٹ ڈائریکٹر، ایم ایس ایم اِی، سیکرٹری ایس ایم سی، پرنسپل آئی ٹی آئی سری نگر، ڈسٹرکٹ امپلی منٹیشن کمیٹی کے ممبران، ایم ایس ایم ای کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایس ایم ای، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر اور سکیم سے مستفید ہونے والوں سمیت دیگر شراکت دار بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی جانی پورہ میں دو روزہ تربیتی پروگرام اِختتام پذیر

Next Post

جموں کشمیر کے لوگ ملک کے باقی خطوں کے عوام کی طرح یکساں طور پر تمام آئینی حقوق کے حقدار ہیں: بخاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں کشمیر کے لوگ ملک کے باقی خطوں کے عوام کی طرح یکساں طور پر تمام آئینی حقوق کے حقدار ہیں: بخاری

جموں کشمیر کے لوگ ملک کے باقی خطوں کے عوام کی طرح یکساں طور پر تمام آئینی حقوق کے حقدار ہیں: بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan