سری نگر، 11 مارچ: وزیر اعظم نریندر ا مودی اور جموں کشمیر کےلیفینینٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں کورمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر عوام کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔ یاد رہے کہ پیر کو رمضان کا چاند نظر آگیا تھا اور رمضان المبارک 2024 (1445 ہجری) کا مقدس اسلامی مہینہ منگل کو شروع ہوگا ۔
