• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

انتظامیہ اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور اصلاح کےلئے پرعزم : منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ”تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں کی قائدانہ ترقی“ پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا

Online Editor by Online Editor
2024-03-13
in اہم ترین
A A
انتظامیہ اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور اصلاح کےلئے پرعزم : منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج’ جموں و کشمیر کے تعلیمی منتظمین اور کالجوں کے پرنسپلوں قائدانہ ترقی‘ کے موضوع پر تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں اس ورکشاپ کے اِنعقاد کے لئے جموں یونیورسٹی اور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی اِی پی اے) کی اِجتماعی کوششوں کی ستائش کی جس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 ءکی عمل آوری اور اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر ملک کے تعلیمی ماحولیاتی نظام میں اصلاحات کی قیادت کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جموں و کشمیر یو ٹی اَپنے طلباءکو بہترین نصاب فراہم کرنے اور اُنہیں دُنیا کے بہترین لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے علم اورہنر فراہم کرنے کے مقصد سے اعلیٰ تعلیم میں اِصلاحات کے لئے پُرعزم ہے۔“اُنہوںنے تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کیمپس کو ہنرمندی کی ترقی اور اختراع کے مرکز میں تبدیل کریں اور جموں کشمیر کے نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اَپنا اہم کردار ادا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” آئیڈ یاز نئی دولت اور یونیورسٹیوں کو دانشورانہ املاک بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو طلباءکی تخلیقی ، اِختراعی اور مثبت سماجی تبدیلی لانے کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔“اُنہوں نے ممتاز ماہرین تعلیم اور اِداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل پر مبنی تعلیم کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لئے پانچ مقاصد اور ویژن پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ کلاس روموں کو تخیل کے قابل ہونا چاہئے۔
اُنہوں نے کہا کہ اکیسویںصدی میں ترقی کرنے کے لئے تعلیمی اِداروںکی توجہ تدریس نہیں بلکہ رہنمائی ہونی چاہئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم نصاب کے بجائے تخلیقی صلاحیتوں سے چلنی چاہیے۔ یہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے بارے میں ہونا چاہئے۔ یہ زیادہ مسابقتی معیشت کا بنیادی ذریعہ ہونا چاہئے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی اداروں کو بھی اس ماڈل کی پیروی کرنی چاہیے۔
اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اساتذہ کمیونٹی، طلباءاور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کوایک علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کریں اور وِکست بھارت @ 2047 کے ویژن میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے تعلیمی اِداروں میں غیر ملکی طلباءکے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر اور وائس چیئرمین جموںوکشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر دنیش سنگھ نے یونیورسٹیوں کو علم اور نالیج سینٹر میں تبدیل کرنے کے لئے اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔ اِس موقعہ پر سابق سفیر یشوردھن سنہا، اشوک کمار کانتھ،وائس چانسلر احمد آباد یونیورسٹی پروفیسر پنکج چندرا اور وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے نے بھی خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کئی اِشاعتوں کا اِجرا¿ کیا جن میں ایک میگزین ’ لٹزائن‘، ترجمہ سمواد اور اکیڈمک جرنل ’پری پریکشیہ‘ شامل ہیں۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ آلوک کمار، این آئی ای پی اے کی پروفیسر منیشا پریم، مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اِداروں کے وائس چانسلر،سربراہان اور فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم، ماہرین اور سکالر موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شہریت ترمیمی قانون (CAA) ۔۔یہ کیوں ضروری ہے؟

Next Post

علیحدگی پسند رہنما نعیم خان کی نیشنل فرنٹ غیر قانونی تنظیم قرار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
علیحدگی پسند رہنما نعیم خان کی نیشنل فرنٹ غیر قانونی تنظیم قرار

علیحدگی پسند رہنما نعیم خان کی نیشنل فرنٹ غیر قانونی تنظیم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan