جموں/14؍مارچ:چیف جسٹس جموںوکشمیراور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز کے پہلے اور واحد ماہانہ لأ جریدہ جے کے ایل ایل جے کوجاری کیا ہے۔ یہ جریدہ جے کے ایل جے پبلی کیشنز( کیپٹل لأ ہاؤس، دہلی کی ایک سسٹر کنسرن، معروف لأ پبلشرز) نے شائع کیا ہے۔
اِس موقعہ پرجسٹس تاشی ربستن، جسٹس سنجیو کمار شکلا، جسٹس سندھو شرما، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس محمداکرم چودھری، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ، سینئر ایڈوکیٹ یو کے جلالی، وید راج وزیر، آر کے جین، جے کے ایل ایل جے کے ایڈیٹر مونیش چوپڑا، ینگ لائرز ایسوسی ایشن کے صدر روہت شرما اور اَفسران، جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کی میزبانی جے کے ایل ایل جے کے ایڈیٹر ایڈوکیٹ مونیش چوپڑا نے کی جنہوں نے جرنل کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز میں اَپنی نوعیت کی پہلی ماہانہ اشاعت کے طور پر یہ جریدہ عملی مہارت سازی کے مواد کے ساتھ بروقت کیس بصیرت کو یکجا کرتا ہے ، ہمارا مقصد لیگل کمیونٹی کو ایک جامع وسائل کے ساتھ بااختیار بنانا ہے جو معلومات ، تعلیم اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ہمارا جریدہ جموں و کشمیر کے کیس قوانین، مقامی قوانین، قانونی خبریں، بصیرت افروز مضامین اور سپریم کورٹ کی جھلکیاں سمیت قیمتی مواد کو تیار کرنے اور پھیلانے کے لئے پُرعزم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اشاعت کی جانب اس جرأت مندانہ قدم پر پبلشرز کی تعریف کی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر اِستعمال کے باوجود فزیکل پبلشڈ جرنلز کی اہمیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ اُنہوں نے واضح نقطہ نظر، روشن خیالات اور بصیرت پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ نیو جرنل عدلیہ اور بار دونوں کے ممبران کی لیگل کمیونٹی کی خدمت کرے گا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جرنل کی قیمت انتہائی مسابقتی، معقول اور سستے نرخوں پر رکھی گئی ہے جو ابھرتے ہوئے اور نوجوان وکلأ کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے جے کے ایل ایل جے کی ٹیم اور اس کے ایڈیٹر کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے اپنے وسیع تجربے سے روشن خیال گفتگو کی اور قانونی منظر نامے میں قیمتی معلومات دی۔
